the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


پہلے ٹیسٹ میں انگلیںڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 99 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا ئے لیکن روشنی کم ہونے کے باعث میچ ڈرا کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے  99رنز کے ہدف کو 19 اوورز میں عبور کرنا تھا لیکن وقت کمی اور روشنی کم ہونے کے باعث انگلینڈ جیتے ہوئے میچ کو برابر کرنے میں ہی کامیاب رہا۔پاکستان ٹیم دوسری اننگ میں انگلینڈ کیخلاف صرف 98 رنز کی ہی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی اور محض 173 رنز پر آل ٹیم آوٹ ہو گئی جس میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یونس خان 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے 523رنز کے جواب میں پانچویں روز کے کھیل کے آغازہی میں 9وکٹوں کے نقصان پر 598رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی جبکہ انگلینڈ نے پاکستان پر 75رنز کی برتری حاصل کی۔



پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز محمدحفیظ اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر کیا لیکن شان مسعود د وکٹ پر قدم جما نے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور محض ایک سکور بنا کرپولین لوٹ گئے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شعیب ملک بھی پہلی اننگ کی طرح جم کر بیٹنگ نہیں کر سکے اور بغیر کوئی سکور بناے صفر پر پولین لوٹ گئے،محمد حفیظ نے ماہرانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 34 رنز بنائے لیکن نصف سینچری مکمل نہیں کرسکے اور رن آوٹ ہو گئے،یونس خان بھی 45 رنز پر راشد کی گیند کا نشانہ بنے ،کپتان مصبا ح الحق 111گیندوں پر 51رنز بنا کر علی کی گیند پر آﺅٹ ،اسد شفیق 11گیندوں پر 6رنز بنا کر راشد کی گیند پر کیچ آوٹ ہو ئے ،سرفراز احمد 36گیندوں پر 27رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،وہا ب ریا ض اور ذو القار بابر ایک ایک رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،عمران خان صفر سکور پر آﺅٹ ہوئے جبکہ راحت علی ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان نے دوسری اننگ میں 57.5اوورز میں 173رنز بناکر 98رنز کی لیڈ حاصل کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.